رمضان المبارک اور قرآن مجید کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: رمضان المبارک اور قرآن مجید کا آپس میں گہرا تعلق ہے، روزہ اور قرآن دونوں قیامت کے دن روزہ دار اور قرآن کریم پڑھنے اور تراویح میںسننے والوں کی سفارش کریں گے اور دونوں کی سفارش قبول کی جائے گی۔

ان خیالات کااظہار شہر کی معروف سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ بہت خوش نصیب ہیں جو دن کو روزہ رکھ کر رات کو تراویح میں قرآن سنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سنت اور قرآن پر صحابہ و اہل بیت اطہار کے طریقے پر عمل پیرا ہو کر دونوں جہانوں کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button