ریسکیو 1122 جہلم تمام بڑے عید اجتماعات پر ایمرجنسی کور فراہم کرے گا۔ انجینئر سعید احمد

جہلم: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر سعید احمد کی زیر صدارت عید الفطر کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں عید کے موقع پر شہریوں کو بہترین ریسکیو سروس فراہم کرنے کے لیے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ریسکیو اسٹاف جہلم عید کے دنوں ہائی الرٹ رہے گا اور بروقت سروس مہیا کرنے کے لیے ضلع کے تمام مصروف علاقوں میں ریسکیو پوسٹس بھی قائم کی جائیں گی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 جہلم اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع بھر میں منعقد ہونے والے تمام بڑے عید اجتماعات پر ایمرجنسی کور فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ عوام سے التماس ہے کہ گرمی کی اس شدید لہر میں عید اپنے گھروں میں گزاریں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب دریائے جہلم میں نہانے پر پابندی لگائی گئی ہے تا کہ عوام کو کسی قسم کے جانی نقصان سے محفوظ رکھا جاسکے۔ ریسکیو 1122 عوام کا اپنا ادارہ ہے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ ریسکیو کے جوان پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت کسی بھی آفت سے نبردآزما ہونے کے لیئے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button