پٹرولنگ پولیس چک اکا نے ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

دینہ: پٹرولنگ پوسٹ چک اکا کی اوورلوڈنگ اور بدون نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

پٹرولنگ پوسٹ چک اکا کے انچارج سلطان عارف سب انسپکٹر نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایس ایس پی پٹرولنگ زنیرا اظفر کی ہدایات پر اور ڈسٹرکٹ پٹرولنگ آفیسر کی زیر سرپرستی میں پٹرولنگ پولیس چک اکا نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کا روائیاں کرتے ہوئے 16 سے زائد مقدمات درج کیے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد مقدمات اورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف درج کیے گئے، اسی طرح 36 افراد کو دوران سفر پیش آنے والی مشکلات میں مدد و رہنمائی فراہم کی گئی جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے 7 زخمیوں کو کو طبی امداد فراہم کی گئی اور فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔

پوسٹ انچارج سلطان عارف سب انسپکٹر کا کہنا ہے کہ ہم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ،تاکہ سڑکوں پر سفر کرنے والے افراد بلا خوف و خطر اپنا سفر جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button