افواج پاکستان ملکی سلامتی کا ضامن ادارہ اور ہمارا فخر ہے۔ حکیم سید اختر علی شاہ بخاری

پنڈدادنخان: تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سول سوسائٹی رفاعی تنظیموں اور صحافیوں نے شرکت کی۔

چیئرمین تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی کا ضامن ادارہ اور ہمارا فخر ہے، افواج پاکستان کے خلاف بے بنیاد پرواپیگنڈہ بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کا کوئی گاؤں ایسا نہیں جہاں وطن پر قربان ہونے والا کوئی بیٹا نہیں، افواج پاکستان سے محبت ہمارا ایمان ہے، سیاسی جماعتوں کو چاہے کہ وہ افواج پاکستان کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد پراوپیگنڈہ فوری بند کریں، تمام ادارے غیر جانبدار ہیں۔

افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے جبکہ افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے دوسرا بڑا پرگروام گورنمنٹ الیبرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان کے طلبہ وطالبات کی طرف سے منعقد کیا گیا جس میں طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی طلبہ نے افواج پاکستان سے اظہار محبت کرتے ہوئے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button