جہلم کے شہریوں کو ناقص کھانا کھلانے والے 5 شادی ہالز کو بھاری جرمانے

0 8

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور کھانوں میں غیر معیاری، مضر صحت اجزاء کے استعمال پر 5 شادی ہالز کو بھاری جرمانے، چائنیز سالٹ، ملاوٹی کھویا، ناقص سرکہ، غیر معیاری رنگ اور بھاری مقدار میں مضر صحت کیمیکلز برآمد ہونے پر تلف کر دیئے گئے، ذمہ داران کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے 28 شادی ہالز، مارکیز، میرج گارڈنز کے مالکان کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ 5 شادی ہالز کے مالکان کو ناقص چائنیز سالٹ، ملاوٹی کھویا، ناقص سرکہ، غیر معیاری رنگ اور بھاری مقدار میں مضر صحت کیمیکلز برآمد ہونے پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اس عمل پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر میں موجود ہوٹلز، بیکریز، سویٹ شاپ سمیت باربی کیو فروخت کرنے والے دکانداروں کی بھی چیکنگ کی جائے مضر صحت، باسی ملاوٹی کھانے اور بغیر میڈیکل سرٹیفکیٹ کے کام کرنے والے ویٹرز اور کاریگروں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں تا کہ شہری حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق کھانے پینے کی اشیاء استعمال کر سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.