جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر، شہری سراپا احتجاج

0 12

جہلم: شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر میونسپل کمیٹی کو منہ چڑھا رہے ہیں، شہری سراپا احتجاج، ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کے شعبہ سینٹیشن برانچ کا عملہ سول لائن اور ضلع کچہری تک محدود ہو کر رہ گیا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی شہر سمیت ملحقہ آبادیوں سے سہولیات فراہم کرنے کے نام پر ٹیکسسز وصول کر رہی ہے لیکن میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز اندرون شہر کے بیشتر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے لئے نہیں جاتے جس کیوجہ سے خالی پلاٹوں اور گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ کے ٹیلے لگے ہوئے ہیں۔

گندگی سے اٹھنے والے تعفن، زہریلے کیڑوں، مکھیوں اور مچھروں نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنادی ہیں، محلہ اسلام پورہ، کریم پورہ، بلال ٹاؤن، محلہ چشتیاں، مجاہد آباد، کالا گجراں، کشمیر کالونی، جادہ، روہتاس روڈ سمیت دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے آبادیوں کے اندر جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، کھلے پلاٹوں میں گندگی، کوڑا کرکٹ وغیرہ پھینکا جا رہا ہے۔

کچرے کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو، تعفن سے پرورش پانے والے زہریلے کیڑوں مکوڑوں مکھی، مچھروں کی وجہ سے ملحقہ گنجان آباد علاقوں کے رہائشیوں کی زندگیاں عذاب بن چکی ہیں، بچوں سمیت شہری ہیپاٹائٹس، ملیریا، پیچس، اسہال، دمہ، ٹی بی سمیت سانس کی مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

شہری حلقوں نے ارباب اختیار سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.