راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے طلباء و طالبات کو بڑا ریلیف دے دیا

0 10

جہلم: راولپنڈی تعلیمی بورڈ سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے داخلہ بھجوانے کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی۔

اب نویں اور دسویں جماعت کے داخلے سنگل فیس کے ساتھ 25 جنوری تک بھجوائے جاسکتے ہیں۔ ڈبل فیس کے ساتھ داخلے 26 جنوری سے 6 فروری تک بھجوائے جا سکتے ہیں۔

ٹرپل فیس کے ساتھ داخلے 7 فروری سے 14 فروری تک بھجوائے جا سکتے ہیں۔ دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.