ضلع بھر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر چوہدری فواد حسین کی مہر لگی ہوئی ہے۔ فراز چوہدری

0 8

جہلم: ضلع بھر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی مہر لگی ہوئی ہے پڑھے لکھے نوجوانوں اور بچیوں کو باعزت روزگار کی فراہمی سابق وفاقی وزیر کی اولین ترجیح ہے ایک بچے کو روزگار ملنے سے پورا گھرانہ خوشحال ہوتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں بجلی اور روزگار ضلع جہلم کے عوام کا بنیادی حق ہے اور ہمارے اوپر فرض ہے ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے چوہدری فواد حسین کے دور میں سینکڑوں نو جوانوں اور بچیوں کو باعزت روزگار فراہم کیا گیا سینکڑوں سکولوں کو اپ گریڈ اور گھر گھر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔

چوہدری فراز حسین نے کہا کہ جہلم لِلہ 2رویہ سڑک128 کلو میٹرپر کام تیزی سے جاری ہے ، جلالپور کندوال نہر کا ایک حصہ مکمل ہو چکا ہے ، رابطہ سڑکوں کے جال بچھا دیئے گئے ہیں ۔صاف پانی کی فراہمی کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راتوں رات جس طرح پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کامیابی سے اعتماد کا ووٹ لیا وہ عمران خان کی سیاسی بصیرت کا ثبوت ہے اس موقع پر چوہدری رضوان منور، چوہدری خاور وجاہت وسیم، خادم اللہ بٹ سمیت دیگر پی ٹی آئی ورکرز بھی موجود تھے۔

فراز چوہدری نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے آٹا ناپیدہو چکا ہے عوام تنگ اور شدید غم وغصے میں ہیں اس مسلے کا حل عام انتخابات میں ہے، جلد از جلد صاف شفاف انتخابات کرائے جائیںاور جو بھی جماعت اکثریت لے کر آئے اقتدار اس کے حوالے کیا جائے تاکہ ملک میں مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.