ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کر دیا

0 281

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کی چائلڈ وارڈ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر 16 سے 20 جنوری تک جاری رہنے والی پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔

پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور وٹامن اے کے کیپسول کھلائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا ہے کہ یہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں، انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی، علماء کرام، میڈیا اور اساتذہ کرام پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کر دار ادا کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت ہر سال کی طرح اس بار بھی اپنا ٹارگٹ بخوبی پورا کرے گی اور پولیو ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے، ہمیں اس عظم کا اظہار کرنا ہے کہ ملک کو پولیو سے پاک بنائیں گے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے کہا کہ مہم کے دوران موبائل ٹیمز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی، ٹرانزٹ ٹیمیں بس سٹاپ اور ویگن اڈوں جبکہ فکسڈ ٹیمز ہیلتھ سنٹرز میں اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع جہلم کی 56 یونین کونسلز میں 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم میں 1094 موبائل ٹیمز، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز حصہ لیں گیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.