جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں پیاز کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

0 273

جہلم: پیاز کے بغیر پاکستانی کھانے ادھورے ، پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ، پیاز غریب اور مڈل کلاس پاکستانیوں کی پہنچ سے دور، پہلے پیاز کاٹتے ہوئے آنکھوں سے آنسو نکلتے تھے اور اب پیاز خریدتے وقت آنسو نکلتے ہیں ۔

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں پیاز کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں،پیاز کے بغیر کھانا بنانا تقریباً ناممکن محسوس ہوتا ہے، قدرت نے ہر شے کا متبادل پیدا کر دیا ۔ آج ہم آپ کو تین ایسی اشیاء کے بارے میں بتائیں گے جو نہ تو جیب پر بھاری پڑیں گی اور نہ ہی پیاز کی کمی محسوس ہونے دیں گی۔

اگر پیاز آپ کی استطاعت سے باہر ہیں تو آپ لہسن استعمال کر سکتے ہیں جو تلے جانے کے بعد پیاز جیسا ذائقہ ہی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر لہسن کے چند جوے مٹی میں دبا دیئے جائیں تو اس سے نکلنے والی ہری گھاس نما پودا پیاز کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سالن کو گاڑھا بنانے کیلئے آلو یا لوکی پیس کر استعمال کی جاسکتی ہے جس سے پیاز کی کمی پوری ہو جائے گی لیکن بگھار کیلئے ہری پیاز یا لہسن استعمال کرنا ہوگا۔ ہری پیاز جسے عموماً پتوں والی پیاز بھی کہتے ہیں، عام پیاز سے نسبتاً سستی ہوتی ہے اور آج کل اس کا موسم بھی ہے۔ ہری پیاز صحت کیلئے بھی انتہائی مفید ہے۔

سونف ہم کھانا بنانے اور منہ کا ذائقہ تبدیل کرنے کیلئے تو استعمال کرتے ہی ہیں، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سونف کو پیاز کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اس کیلئے آپ کو صرف ایک مٹی سے بھرا گملہ چاہیئے۔ عام سونف کو مٹی میں دبا دیں اور جو ہر ا پودا نکلے اسے کاٹ کر پیاز کی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.