جہلم پریس کلب کے ممبر سینئر صحافی بابر حسین راجپورت کے سسر صغیر احمد بھٹی وفات پا گئے

جہلم پریس کلب کے معروف سینئر صحافی بابر حسین راجپوت کے سسر صغیر احمد بھٹی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ کالا گجراں میں ادا کی گئی۔
مرحوم کے انتقال پر شہری حلقوں سمیت صحافیوں نے بابر حسین راجپوت سے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی گئی۔