ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر انسپکٹرز اور فلور ملز نے آٹے کے بحران پر قابو پا لیا

0 51

جہلم: ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر انسپکٹرز اور فلور ملز نے آٹے کے بحران پر قابو پا لیا ہے۔ جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے شہروں اور اہم مقامات پر وافر مقدار میں سرکاری سستا آٹا ہر کسی کے باآسانی دستیاب ہے، 2 دنوں کے بعد ضلع جہلم میں آٹے کیلئے لگنے والی لمبی لائنیں لگنا اب ختم ہوگئی ہے، اب جگہ جگہ سبسڈی والا سستا آٹا جگہ جگہ دوکانوں پر موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ضلع جہلم کے شہروں اور دیہاتوں میں گزشتہ سوار اور منگل کو سستا آٹا لینے کیلئے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اس کے بعد ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر افسران عملے نے فلور ملز انتظامیہ کے ساتھ ملکر آٹے کے بحران پر قابو پاکر جگہ جگہ دوکانوں اور چوک چوراہوں پر سستے آٹے کے سٹال لگا دیئے جس سے اب دینہ سمیت دیگر علاقوں میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، غریب لوگوں کے لیے سستا آٹا باآسانی دستیاب ہے۔

شہریوں نے فوڈ کنٹرولر افسران اور عملے کی کوششوں کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ فوڈ کنٹرولر انسپکٹرز نے دن رات کوشش کر کے سستے آٹے کی دستیابی کو ہر کسی کیلیے یقینی بنایا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.