ایل پی جی گیس مافیا کی جانب سے گھریلو سلنڈر پر 600 سے 800 روپے تک بلیک مارکیٹنگ

0 51

جہلم: ایل پی جی گیس مافیا کی جانب سے گھریلو سلنڈر پر 600 سے 800 روپے تک بلیک مارکیٹنگ کی جارہی ہے۔ سرکاری قیمت 204 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم ضلع بھر کے مختلف مقامات پر ایل پی جی 260 سے 300 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے ایل پی جی گیس مافیاکے سامنے بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہیں، اوگرا کی جاری کردہ قیمتوں پر گیس کسی ڈسٹری بیوٹر کے پاس دستیاب نہیں ،جس کی وجہ سے ضلع بھر میں روزانہ لاکھوں روپے کی بلیک مارکیٹنگ کی جاری ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ شہر میں گیس 260 سے 280 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے، مضافاتی علاقوں میں 280 سے 300 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اوگرا کی جانب سے فی کلو قیمت204 روپے فی کلو مقر ر کی گئی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.