جہلم کے ہوٹلوں میں نایاب پرندوں اور جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

0 39

جہلم: محکمہ وائلڈ لائف کی عدم توجہی، شہر اور گردونواح کے ہوٹلوں میں نایاب پرندوں اور جانوروں کے گوشت کی فروخت کا سلسلہ جاری، محکمہ وائلڈ لائف کی ناقص کارکردگی کے باعث قدرتی و نایاب پرندوں کا خاتمہ تشویش ناک صورتحال اختیار کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ سمیت شہر کے ہوٹلوں میں محکمہ شکار کے ذمہ داران کی ملی بھگت سے نایاب جانوروں اور خوبصورت پرندوں کے شکار کا گوشت سرعام فروخت ہو رہا ہے، ہوٹلوں سمیت ویران علاقوں میں قائم ہوٹلوں پر بھی شکار کئے گئے جانوروں کے گوشت کی ڈششیں تیار کرواکے مزے سے کھابے اڑائے جاتے ہیں جبکہ وائلڈ لائف کا عملہ اس طرف دھیان دینے کو تیار نہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محکمہ شکار کے ذمہ داران کی عدم توجہی و سرپرستی کی وجہ سے شکاری نایاب نسل کے جانوروں کا خاتمہ کرنے میں مگن ہیں جس کی وجہ سے جنگلوں کا حسن تباہ و برباد ہو رہاہے۔ شہری، سماجی، رفاعی، فلاحی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.