جہلم میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ، گیس کا پریشر ختم ہو کر رہ گیا

0 29

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی سوئی گیس کی سپلائی رہائشی علاقوں میں نہ ہونے کے برابر ہو چکی ہے۔ گیس کا پریشر ختم ہو کر رہ گیا۔

شہر کے متاثر ہونے والے علاقوں جن میں مشین محلہ نمبر 1,2,3 محلہ محمود آباد، پروفیسر کالونی، بلال ٹاؤن، عباس پورہ ، شمالی محلہ، کالا گجراں سمیت دیگر اہم علاقے شامل ہیں جہاں سوئی گیس کا پریشر زیرو ہو کر رہ گیا، رات 1 بجے کے بعد گیس کا پریشر بحال ہونا شروع ہو جاتا ہے اور صبح 5 بجے دو بارہ پریشرخود بخود ختم ہو جاتا ہے، گھریلو صارفین امورخا نہ داری کے معاملات ٹھپ ہو کر رہ گئے۔

ملازمت پر جانے والے افراد کے ساتھ ساتھ سکول و کالجز میں جانے والے طلبہ و طالبات بھی ناشتہ کئے بغیر ہی سکول و کالجوں میں جانے پر مجبور ہیں جبکہ دوسری جانب سوئی نادرن گیس کمپنی نے سوئی گیس کے نرخوں میں 75 فیصد کا اضافہ کر دیا ہے۔

صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی ہیں ملک میں گیس کا بحران چل رہا ہے اور حکمران اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کی غرض سے قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کرکے صارفین سے جینے کا حق چھین رہے ہیں۔

صارفین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ سوئی گیس کے نرخوں کے اضافے کو واپس کروایا جائے اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہری بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.