حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کر دیا

جہلم: وفاقی حکومت نے ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور مختصر مدتی سرٹیفکیٹ سمیت دیگر قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کر دیا۔
قومی بچت کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اورمختصر مدتی سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح بڑھا دی گئی ہے اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 24 پوائنٹس اضافے سے 12 اعشاریہ 60 فیصد کردیا گیا جب کہ 3ماہ کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 132 پوائنٹس اضافے سے 16 اعشاریہ 12 فیصد کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ 6 ماہ کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 114 پوائنٹس اضافے سے 16 فیصد کردی گئی ہے جب کہ ایک سال کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 106 پوائنٹس اضافے سے 15 اعشاریہ 96 فیصد کر دی گئی ہے۔