جہلم میں حجام ہیپاٹائٹس و جلدی موذی امراض کا باعث بننے لگے

0 47

جہلم: حجام ہیپاٹائٹس و جلدی موذی امراض کا باعث بننے لگے، سیلون و حمام مالکان پرانے ٹائرز، ربڑ، کچرا اور پلاسٹک جلا کر بیماریاں بانٹنے لگے، گلے کی بیماریاں وبائی شکل اختیار کرنے لگیں، شہری پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں موجود گرم حمام امراض پھیلانے میں سرفہرست ہو گئے، گاڑیوں کے آئل فلٹر، ایئر فلٹر، ٹیبٹ کورجین، کمانی پوش پرانے ٹائر اور پلاسٹک کے شاپر جلا کر پانی گرم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

بااثر مالکان ،آئل فلٹر میں بھرا کالا موبل آئل اور ٹائر ربڑ جلا کر فضا کو آلودہ کرنے میں مصروف ہیں، شہری سانس، دمے، آشوب چشم، جلدی امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں، شہریوں کا اس آلودہ ماحول میں زندہ رہنا مشکل ہوگیا، کھانسی، معدہ کی جلن اور پھیپھڑوں کی بیماریاں وبائی شکل اختیار کر نے لگیں، شہری پریشان ہیں۔

اندرون شہر اور ملحقہ علاقے تعفن زدہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہونے لگے، حمام مالکان سے شہریوں کی توں تکرار روزانہ کا معمول بن چکی ہے لیکن بااثر مالکان کے حمام کی چمنیوں سے نکلنے والا کالا سیاہ دھواں متعلقہ ادارے روکنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

اہلیان علاقہ نے اس صورتحال پر ڈپٹی کمشنر، محکمہ ماحولیات سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.