خصوصی افراد کی ویلفیئر کا کام جاری رکھا جا ئے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مطاہر حیات وٹو

0 14

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی زیرصدارت خصوصی افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریڈریسل کمیٹی برائے ڈس ایبل پرسنز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ لیبر، انفارمیشن کے علاوہ خصوصی افراد کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے خصوصی افراد کے فوکل پرسنز سے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری اور نجی اداروں میں خصوصی افراد کی بھرتیوں کے حوالے سے تمام خصوصی افراد تک انفارمیشن پہنچائی جائے تاکہ وہ اپنی قابلیت کے لحاظ سے اوپن میرٹ اور 3 فیصد کوٹہ پر ان آسامیوں کے لیے اپلائی کر سکیں۔

اس کے علاوہ رعایتی ٹرانسپورٹ کارڈ کے حوالے سے جو بھی مسائل ہیں انکو دور کیا جائے، ایسے ٹرانسپورٹرز جو خصوصی افراد کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتے ہیں انکی فوری نشاندہی کی جائے ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق خصوصی افراد کی ویلفیئر کا کام جاری رکھا جا ئے گا اور ان کی اہلیت اور قابلیت کے مطابق تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں تین فیصد کوٹہ پر بھرتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.