کڑاکے کی سردی، تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

0 49

جہلم: وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کارمیں تبدیلی کردی گئی،اوقات کار میں تبدیلی شدید سردی کی لہر کے باعث کی گئی،وفاقی محکمہ تعلیم فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے اوقات کار کی تبدیلی کا تحریری نوٹیفیکیشن جاری کردیا،جس میں سنگل شفٹ چلانے والے ادارے صبح 8 بجکر 30 منٹ سے دن2 بجکر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کے دن ساڑھے8 بجے سے ساڑھے 12 تک تعلیمی ادارے کھلیں گے، ڈبل شفٹ والے تعلیمی اداروں کے اوقات صبح کے اوقات 8 بجے سے سہ پہر 1 بجکر30 تک ہونگے،جمعے کے روز8 بجے سے ساڑھے12 بجے تک شفٹ ہوگی شام کی کلاسسز سہ پہر ڈیڑھ بجے سے شام 7 بجے تک ہونگی، جمعے کے دن شفٹ اڑھائی بجے سے لیکر شام 7 بجے تک ہوگی۔

سردی اور مہنگائی کے باعث طلباء و طالبات کو کسی بھی رنگ کے سوئٹرز یا جیکٹ یونیفارم کے علاوہ پہننے کی بھی اجازت ہوگی، اوقات کل بروزگزشتہ روز سے نافذ العمل کر دیئے گئے ۔اس کے برعکس فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن نے اوقات کار تبدیل نہیں کئے جس کیوجہ سے زیر تعلیم طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بچوں کے والدین نے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر تعلیمی اداروں کی طرح اوقات ِ کار میں تبدیلی کی جائے تاکہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.