جہلم شہر اور گردونواح میں سنوکر کلبوں کی بھرمار نوجوان نسل تباہ ہونے لگی، والدین پریشان

0 23

جہلم: شہر اور گردونواح میں سنوکر کلبوں کی بھرمار نوجوان نسل تباہ ہونے لگی، والدین پریشان، ڈی پی او سے کارروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں سنوکر کلبوں کی بھرمار نے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ نوجوان گھروں سے تعلیم حاصل کرنے کے نام پر نکلتے ہیں اور سارا سارا دن سنوکر کلبوں پر وقت اور پیسوں کا ضیاع کرنے سمیت نشے کے عادی بن رہے ہیں۔

دوسری طرف قانون نافذ کرنے والے ادارے ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ نونہالوں کیلئے قانون کو حرکت میں لا کر سیدھے راستے پر لایا جائے تاکہ وقت پیسے اور نشے کی لت سے آنے والے کل کے معماروں کوروکا جا سکے۔

سکولوں کالجوں میں زیر تعلیم طلباء کے والدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر و گردونواح میں موجود سنوکر کلبوں پر طلباء کے داخلے پر پابندی عائد کروائی جائے خلاف ورزی کرنے والے سنوکر کلبوں کے مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کر کے جیلوں میں بھجوایا جائے تا کہ جرائم کی نرسریوں میں داخلے پر پابندی عائد ہونے سے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.