مہنگائی کے موجودہ منہ زور طوفان کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ راجہ قمر زمان عشرت

0 14

جہلم: معروف سینئر قانون دان راجہ قمر زمان عشرت نے کہا کہ آئین ریاست اور حکومت کو پابند بناتا ہے کہ وہ شہریوں کیلئے باوقار زندگی یقینی بنائیں انہیں ارزاں اور فراوانی سے بنیادی ضروریات زندگی مہیا کرے اور ان کے رزق کمانے کے مواقع فراہم کرے، مہنگائی کے موجودہ منہ زور طوفان کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے آٹا، چینی ،گھی ،آئل، چکن، گوشت اور دالیں مہنگی ہونے سے شہریوں کے بنیادی حقوق غصب کئے جا رہے ہیں۔

راجہ قمر زمان عشرت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 9 رائٹ ٹو لائف سے متعلق ہے جو بہت ہی وسیع معنی رکھتا ہے باوقار زندگی جس میں تمام بنیادی سہولیات ہیں شہریوں کو میسر ہونی چاہئیں رائٹ ٹو لائف میں رائٹ ٹو ارن یعنی روزی کمانا، بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری قرار دی گئی ہے آئین کے آرٹیکل 37 پر نسپل آف پالیسی واضح کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کی فلاح و بہبود اور بہترین زندگی کا خیال رکھے، لوگوں کے علاج معالجہ ، ذریعہ آمدن کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کی فلاح و بہبود اور بہترین زندگی کا خیال رکھیں ، لوگوں کے علاج معالجہ ، ذریعہ آمدن کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیز کی قیمتیں آسمانوںکو چھو رہی ہیں اس سے شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو معاشی بحران سے نکالیں اور سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں ،قیمتیں کو کنٹرول کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

راجہ قمرزمان عشرت نے کہا کہ حکومت شہریوں کو پیٹ کی بھوک مٹانے میں اہم کردار ادا کرے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.