ٹکٹوں کی تاخیر، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کا اجراء اور نئے ڈرائیونگ لائسنس کا تاخیر کا شکار

جہلم: وفاقی حکومت کی طرف سے ڈاکخانوں کو رواں سال کے ڈرائیونگ ٹکٹ تاحال فراہم نہ ہو سکے، جس سے شہر سمیت ضلع بھر میں ڈرائیونگ لائسنس اور لرنرز کا اجراء معطل ہو کر رہ گیا، اس صورتحال میں ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ہر نئے سال میں ڈرائیونگ لائسنس ٹکٹوں کی تاخیر سے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کا اجراء اور نئے ڈرائیونگ لائسنس کا تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں، اس طرح ہر سال نئے لائسنس کے حصول کے امیدواران کے شدید رد عمل کے بعد ہی وفاقی حکومت ٹکٹوں کی فراہمی کا عمل شروع کرتی ہے۔
ڈرائیورز کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے کم و بیش 1 ہزار سے 12 سو روپے کے ٹکٹس درکار ہوتے ہیں لیکن ڈاکخانوں کو 50 روپے 60 روپے اور 1 سو روپے والے ڈرائیونگ ٹکٹس ہی مہیا کیے جاتے ہیں جس سے ڈرائیورز کے لئے فارموں پر زیادہ تعداد میں ٹکٹ چسپاں کرنا بھی ایک مسئلہ ہوتا ہے۔
ڈرائیورز نے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیر پوسٹل سے مطالبہ کیاہے کہ ٹکٹس کی دستیابی کو یقینی بنایاجائے تاکہ جہلم سمیت ملک بھر کے ہزاروں لاکھوں پڑھے لکھے نوجوانوں کو پیش آنے والی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔