جہلم میں گلوکار ملکو کی ہوائی فائرنگ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، مقدمہ درج

جہلم میں گلوکار ملکو کی دوستوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ، ملکو کی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
جہلم پولیس نے معروف سنگر ملکو، ن لیگی شخصیت وسیم پرویز آف چتن اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں ہوائی فائرنگ ایکٹ اور اسلحہ کی نمائش کی دفعات شامل کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گلوکار ملکو جو کہ ایک شادی کے پروگرام کے سلسلے میں جہلم آئے تھے۔ تقریب کے بعد جہلم کے علاقہ چتن کے ایک فارم ہاؤس میں گلوکار ملکو نے دوستوں کے ہمراہ فائرنگ کی۔