جہلم میں ڈبہ پیک دودھ کی درجنوں اقسام کی فروخت جاری، شہری مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

0 274

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوش فراہم کرنے میں ناکام، شہر و گردونواح میں ڈبہ پیک دودھ کی درجنوں اقسام کی فروخت جاری ،شہری اصل اور نقل کی پہنچان کرنے میں ناکام ، بااثر دکانداروں نے فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کی سرپرستی میں 2 نمبر اشیاء کی فروخت شروع کر دی ۔ شہری مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتے جلتے 2 نمبر ڈبہ پیک دودھ کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ، ڈبہ پیک کمپنیوں کے دودھ کی فروخت پر سپریم کورٹ نے پابندی عائد کر رکھی ہے ۔فوڈ اتھارٹی کے متعلقہ ذمہ داران کی ناقص کارکردگی کیوجہ سے شہر سمیت ضلع بھر میں ناقص وغیر معیاری ڈبہ پیک دودھ کی فروخت جاری ہے ۔ جس کے استعمال سے بزرگ شہریوں سمیت چھوٹے چھوٹے معصوم بچے مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈبہ پیک دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کررکھی ہے ، جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کی سرپرستی میں دکاندار مختلف کمپنیوں کے ڈبہ پیک دودھ فروخت کرکے شہریوں میں بیماریاں فروخت کررہے ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیاہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عملدرآمد کرواتے ہوئے ناقص و غیر معیاری ڈبہ پیک دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.