جہلم میں گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ اور کھلی گیس کی فروخت دھڑلے سے جاری

0 378

جہلم: محکمہ سول ڈیفنس کی کارکردگی صفر، شہر کے گنجان آباد علاقوں اور گلی محلوں میں گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ اور کھلی گیس کی فروخت دھڑلے سے جاری، گیس کی غیر قانونی ریفلنگ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ آئے روز گیس سلنڈروں کی دکانوں پر حادثات ہونے سے شہری خوفزدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کے ذمہ داران کی عدم توجہی کے باعث شہر کے مصروف ترین بازاروں اور گنجان آباد علاقوں میں ایل پی جی گیس سلنڈروں کی ری فلنگ اور کھلی گیس کی فروخت کا خوفناک کاروبار کھلے عام جاری ہے۔

محکمہ سول ڈیفنس اور مقامی انتظامیہ کی چشم پوشی کی وجہ سے جاری اس خطرناک کاربار کے نتیجے میں آئے روز گیس سلنڈر پھٹنے اور آتشزدگی کے واقعات نے شہریوں کو خوفزدہ کر رکھا ہے۔ سلنڈر پھٹنے اور آتشزدگی کے واقعات نے مقامی رہائش پذیر لوگوں میں شدید خوف و حراس پایا جاتا ہے، غیر قانونی کاروبار کی وجہ سے کسی بھی وقت بڑے حادثے سے جانی و مالی نقصان ہونے کا اندیشہ لاحق ہے۔

اس صورتحال میں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، ڈی او سول ڈیفنس اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھناؤنے کارروبار کو ویران علاقوں یا شہر سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ شہری بلا خوف و خطر معمولاتِ زندگی جاری رکھ سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.