جہلم میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے گھروں میں فاقے کروا دیئے

جہلم: شہر اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے گھروں میں فاقے کروا دیئے، یہاں تک معصوم بچے بھی بھوک سے بلکنے لگے۔
صارفین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ایل پی جی مافیا نے قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے جبکہ لکڑی کی قیمت میں بھی من مانا اضافہ کرکے فروخت کی جا رہی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر سوتیلی ماں جیسا رویہ اپنا رکھا ہے۔ صارفین نے وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف آف آرمی سٹاف سے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔