ضلع جہلم کی گزشتہ 19 سال میں آبادی کی شرح افزائش 1 اعشاریہ 41 فیصد رہی

جہلم: ضلع جہلم کی آبادی 1998 میں تقریبا نو لاکھ 36 ہزار افراد پر مشتمل تھی جو 2017 کی مردم شماری کے مطابق تقریبا 12 لاکھ 26 ہزار نفوس تک بڑھ گئی۔
ضلع جہلم کی گزشتہ 19 سال میں اوسطا سالانہ شرح افزائش آبادی1 اعشاریہ41 فیصد رہی جو پنجاب بھر میں دوسری بہترین شرح ہے۔
ضلع جہلم صحت، تعلیم، معاشی و معاشرتی، ترقی کے اشاریوں میں بھی صوبہ بھر میں نمایاں بہتری کاحامل ضلع ہے۔