ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس، اشیاء خوردونوش کی ازسرنو قیمتوں کا تعین کر دیا گیا

0 198

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر امین حیات وٹو کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی از سر نو قیمتوں کا تعین کر دیا گیا ہے۔

تاجروں کی باہمی مشاورت سے باسمتی چاول نیا کی قیمت 260 روپے فی کلو، باسمتی چاول پرانا کی قیمت 270 روپے فی کلو، دال چنا موٹی 190 روپے، دال چنا باریک 180 روپے، دال مسور موٹی 210 روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 330 روپے، مونگ دال دھلی ہوئی 210 روپے فی کلو، چنے سفید باریک 250 روپے، چنے سفید موٹا 305 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

چنے کالے باریک 175 روپے،چنے کالے موٹا 180 روپے، روٹی سرکاری آٹا100 گرام 10 روپے،فائن آٹا 100 گرام 15 روپے، نان 120 گرام 20 روپے، چھوٹا گوشت 1200 روپے، بڑا گوشت 600 روپے، دودھ 125 روپے فی لیٹر، دہی 135 روپے، آٹا 10 کلو تھیلا 648 روپے، آٹا 20 کلو تھیلا 1295 روپے جبکہ بیسن کی قیمت 190 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر امین حیات وٹو نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں، اشیاء کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے، خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.