عثمان علی ضلع جہلم میں ’’ نواز شریف لورز پاکستان” کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر، نوٹیفکیشن جاری

0 417

جہلم: سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد نواز شریف کے سماجی ویژن کی تکمیل کے لئے چیئرمین نواز شریف لورز پاکستان مرزا محمد افضال نے عثمان علی ولد محمد اشرف کو ضلع جہلم میں ’’ نواز شریف لورز پاکستان” کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری (اعزازی) مقرر کر کے تحریری نوٹیفکیشن جاری کر دیا تا کہ ضلع بھر میں امن خوشحالی اور ترقی کے لئے اپنی مثبت کوششیں بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔ نواز شریف لوورز پاکستان کے چیئر مین مرزا محمد افضال کی جانب سے عثمان علی کو نواز شریف لورز پاکستان کی ٹیم کا حصہ بنا دیا اس موقع پر ضلع جہلم کی معروف سماجی شخصیات جن میں صدر یونین کونسل دارا پور گاؤں مڑیالہ شریف سید ظفر عباس شاہ، خان محمد اکرم زئی، سردار راجہ واجد علی خان ہرن پور، خان محمد اشرف زئی اور دیگر عمائدین کی طرف سے مبارک باداور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.