جہلم میں تاریخی نوادرات کی نمائش کا انعقاد، ڈاکٹر عبدالشکور ایوارڈ بھی دئیے گئے

جہلم: قائداعظم کے فرمودات پر عمل کر کے آئی ایم ایف سے چھٹکارا حا صل کیا جا سکتا ہے ۔با نی پاکستا ن نے قوم کو نظم و ضبط اور کفا یت شعاری کا درس دیا ،جو قوم اپنی تا ریخ بھلا دیتی ہے تاریخ بھی اسے بھلا دیتی ہے ۔
ان خیا لا ت کا اظہار ڈاکٹر عبد الشکور ملک ،نور محمد نظا می آف ٹیکسلا ،عارف کریم ایڈ وو کیٹ ،میڈم آسیہ ممتاز نے ہسٹار یکل ریسرچ اینڈ ہا بی پرو مو شن سو سا ئٹی جہلم کے زیر انتظام الفلا ح کمیو نٹی سنٹر میں منعقدہ تاریخی نوا درات کی نمائش میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت کا تقا ضا ہے کہ ہم اس کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا کر دار ادا کر یں اس کی درخشاں تاریخ جان کر اسے محفوظ کریں اور پاکستان کے مثبت رخ سے دنیا کو روشنا س کرا یا۔
نمائش میں تا ریخی تصاویر، قدیم سکے ،ڈاک ٹکٹ ،آرمی میڈل ،ما ضی کی کر نسی ،قائد اعظم کے بار ے میں لکھی جا نے والی کتب نیز تا ریخ میر پور پر مبنی دو نئی کتب ڈسپلے کی گئیں جو اہل علم خصو صا طلبا ء کے لئے دلچسپی کا با عث بنی ۔
نما یاں کا رکر دگی پر پرو فیسر محمود ،راجہ محمد شبیر ،عابد حسین ،بلا ل حسین ،صفدر بیگ ،عامر صدیقی ،امیر علی ،اکرام حسین،اخلاق ڈار ،طہٰ منصور ،فائز احمد ،جا وید اسلام ،پرو فیسر نعیم ،محسن عباس ،ندیم عا شق ،میاں ارشد،حلیمہ سعدیہ ،غلام جیلا نی اور دیگر کو ڈاکٹر عبد الشکور ملک ایو ارڈ دیے گئے ،جبکہ ما یہ ناز کلیکٹر تین شیلڈ ز حا صل کر کے ہیٹ ٹر ک کی۔