جہلم میں چنگ چی رکشہ ڈرائیورز ایک کلومیٹر کے 50 روپے فی سواری وصول کرنے لگے

0 45

جہلم: شہرسے بلال ٹاؤن کے درمیان تقریباً 4 کلومیٹر جبکہ جی ٹی ایس چوک تا لاری اڈہ 1 کلو میٹر کا راستہ ہے اس روٹ پر چلنے والے چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے50 روپے فی سواری وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اس حوالے سے اگر کوئی مسافر چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں سے کرائے کی بابت دریافت کرے تو رکشہ ڈرائیورز لڑائی جھگڑے ، گالی گلوچ ، غنڈہ گردی پر اتر آتے ہیں زیادہ کرایہ ہونے کی وجہ سے مسافروں اور ڈرائیوروں کے مابین لڑائی جھگڑے روزانہ کا معمول بن گئے اور اس کی تمام تر ذمہ داری آرٹی اے سیکرٹری اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔

3 کلو میٹر تک کا کرایہ 20 روپے ہونا چاہئے لیکن ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضلعی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کیوجہ سے مسافروں کو کئی گنا اضافی کرایہ ادا کرنا پڑرہاہے ۔ جس کی وجہ سے عام دیہاڑی دار ، مزدور اور محنت کش طبقہ کی مشکلات بڑھ چکی ہیں۔

شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی چنگ چی رکشہ اسٹینڈ قائم ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹروں کی جانب سے از خود بڑھائے گئے کرایوں کی روک تھام کے حوالے سے مکمل لا تعلقی اختیار کر رکھی ہے جس کیوجہ سے بااثر رکشہ ڈرائیورز من مانے کرائے وصول کرکے شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

شہر کی عوامی، سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، شہری تنظیموں کے عمائدین سمیت مسافروں نے بڑھتے ہوئے کرایوں پر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، کمشنر راولپنڈی سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.