جہلم میں چاول، گھی، دودھ، دہی، روٹی، سبزیاں اور دالیں عوام کی دسترس سے باہر

0 391

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں روز بروز بڑھتی مہنگائی، شہریوں کی دہائیاں سر کاری ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد کا مطالبہ، چاول،گھی ، دودھ، دہی ،روٹی،سبزیاں، دالیں عوام کی دسترس سے باہر، پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں آئے روز مہنگائی سے شہری بلبلا اٹھے، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کا بڑھنا معمول بن چکا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدر آمد کروانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور خود ساختہ مہنگائی کر کے دکاندارصارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

شہر بھر میں دودھ 125 سے 150 ،دہی 130 سے 160 برائلر584سے 600 چینی 100 سے 120 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ آٹا شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں نایاب ہوچکا ہے جس کی قیمت 125 سے 130 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہاہے۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ قیمتیں روز بروز بڑھنے سے ہماری مشکلات اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ گھر کا چولہا جلانا دشوار ہو چکا ہے۔ شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.