جہلم کے نوجوانوں کے لیے سرکاری ملازمت کا سنہری موقع

0 306

جہلم: ضلع جہلم کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے سرکاری ملازمت حاصل کرنے کا سنہری موقع، ڈی سی آفس جہلم میں اسسٹنٹ کی 4 سیٹوں، سٹینوگرافر کی 12 سیٹوں جبکہ جونیئر کلرک کی 42 سیٹوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں اسسٹنٹ، سٹینوگرافر اور جونیئر کلرک کی بھرتیوں کے لیے اشتہار شائع کر دیا گیا ہے۔

ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے خواہش مند مرد و خواتین 16 جنوری تک پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر آن لائن آپلائی کر سکتے ہیں۔

ڈی سی آفس جہلم میں اسسٹنٹ کی 4 سیٹوں، سٹینوگرافر کی 12 سیٹوں جبکہ جونیئر کلرک کی 42 سیٹوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں میرٹ پر ہونگی اور پراسس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.