ڈائریکٹر مینٹیننس نارتھ این ایچ اے کا جہلم کا دورہ، جی ٹی روڈ پر پیچ ورک بروقت مکمل نہ ہونے کا جائزہ لیا

0 304

جہلم: ڈائریکٹر مینٹیننس نارتھ این ایچ اے ظفر چانڈیو کا لاہور سے جہلم خصوصی وزٹ جہلم جی ٹی روڈ پر پیچ ورک بروقت مکمل نہ ہونے کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مینٹیننس این ایچ اے رانا کاشف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مظہر رفیق و کنٹریکٹر بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر مینٹیننس نے معیاری اور جلد از جلد کام کو مکمل کرنے کے ساتھ کہا کہ انسانی جان بہت قیمتی ہوتی ہے۔ کسی حادثے کو روکنا ہمارا فرض بھی ہے اور صدقہ بھی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ کو بتایا کہ ہم نے جی ٹی روڈ پھاٹک نزد سگریٹ فیکٹری کے مکمل حل کیپرپوزل بھی ہیڈکوارٹر این ایچ اے بھیجی ہوئی ہے۔تاکہ حادثات میں کمی آ سکے۔

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی ڈائریکٹر مینٹیننس این ایچ اے ڈپٹی ڈائریکٹر و دیگر حکام کی دلی مشکور و دعا گو ہے جن نے ہماری گزارش کو اولین رکھا، ہمیں انشاءاللہ یقین ہے کہ جلد از جلد پیچ ورک مکمل ہو گا۔

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے این ایچ اے اعلی حکام کو جی ٹی روڈ پر عوام الناس کی جانب سے چور رستے بنائے جانے کا بھی بتایا جس کے باعث سوار اچانک جی ٹی روڈ پر آنے کے باعث حادثات کاموجب بنتے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.