عوام کو امن و امان کی فراہمی ہماری ذمہ داری جسے ہم پورا کر رہے ہیں۔ ڈی پی او جہلم ڈاکٹر فہد احمد

0 26

جہلم: ضلع کے عوام کو امن و امان کی فراہمی ہماری ذمہ داری جسے ہم پورا کر رہے ہیں۔

ان خیا لات کیا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد احمد نے گزشتہ سال کی پولیس کی کارکردگی پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 19منظم خطرناک ڈکیت گینگ کے 64ممبران گرفتار کرکے 5 کروڑ 49 لاکھ 76 ہزار سے زائد مالیت کا مال مسروفہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کر کے ضلع پولیس نے 4 ہزار 16 لیٹر شراب 188 کلو گرام چرس، 1 کلو 320 گرام افیون 28 کلو 145گرام ہیروئین اور 1 کلو 437 کلو آئس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف آپریشن کر کے 36 کلاشنکوف 4، رائفل 338 پسٹل، 7 ریوالولر 57گن، ایک موزر، 15 خنجر برآمد کرکے 490 مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

ڈی پی او جہلم ڈاکٹر فہد احمد نے بتایا کہ جہلم میں موٹرسائیکل، کاروں اور مویشیوں کی چوریاں بڑھ رہی تھیں۔ جن پر خصوصی سکواڈ تشکیل دے کر 19گینگ کے 64ملزمان کو گرفتار کیاجن سے ایک کروڑ 73 لاکھ 43 ہزار روپے کا مال مسروقہ جن میں 55 موٹر سائیکل 5 بھینسیں 11 بکریاں طلائی زیورات بمعہ نقدی مالیتی 1 کروڑ 73 لاکھ 43 سے زائد مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سنگین مقدمات کے 147 مجرمان کے ملزمان اور 803 عدالتی مفرور گرفتار کیے۔ اسی طرح قمار بازوں کے خلاف آپریشن کرکے 8 لاکھ 13 ہزار 130 روپے 44 موٹر سائیکل 5 کاریں 152 موبائل، برآمد کر کے 159 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ڈی پی او جہلم نے مزید بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 40447 چالان جس پر 1 کڑور 47 لاکھ 26 ہزار 400 روپے کا جرمانہ کیا گیا جبکہ 45 عدد لائسنس معطل اور 50 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔ پولیس خدمت مرکز جہلم میں دی جانے والی سہولیات سے 52 ہزار شہریوں نے استفادہ حاصل کیا جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے 2653 سائلین کی شکایات کو سنا اور ان پر فوری احکامات جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ سال نو میں بھی ضلع پولیس اپنے مشن کو جرائم کے خاتمے کے لیے جاری رکھے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.