جہلم شہر کے متعدد علاقے شدید سردی میں گیس سے محروم، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

جہلم: شہر کے متعدد علاقے شدید سردی میں گیس سے محروم ہیں، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
گیس صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک غائب رہتی ہے، صارفین مہنگائی بے روزگاری سے پہلے ہی تنگ ہیں اور ہوٹلوں سے کھانا لینے پر مجبور ہیں، عوام کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری طرف ایل پی جی اور لکڑی کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، یہ روٹین ہر سال سردیوں میں متعدد محلوں میں برقرار رہتی ہے لیکن عوامی نمائندوں سمیت سوئی گیس انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔