جہلم کے یوٹیلیٹی اسٹورز کا لنک سرور سے رابطہ منقطع، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

0 341

جہلم: شہر سمیت ضلع بھرکے یوٹیلیٹی اسٹورز کا لنک سرور سے رابطہ منقطع، لنک ڈاؤن ہونے کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز پر آپریشن معطل، یوٹیلیٹی اسٹورز پر آپریشن معطل ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا، سبسڈی کو بھی 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے باعث سسٹم ڈاؤن ہوا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سرور کا لنک ڈاؤن ہونے کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی انٹری نہیں ہوسکی اور نہ ہی اشیاء کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے، اسی وجہ سے شہر سمیت ضلع بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورزپرشہریوں کیلئے آٹے کا10 کلوکا تھیلا 684 روپے میں دستیاب ہے، سستا آٹا 400 روپے صرف بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کارڈ کھنے والوں کو دستیاب ہوگا۔

شہری اس ریلیف کووفاقی حکومت کا بھونڈہ مذاق کہہ کر حکمرانوں کے لئے جھولیا ں اٹھا کر بددعائیں کرتے دکھائی دیئے، صارفین نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.