این ایچ اے اور موٹروے پولیس کی سرپرستی میں جہلم میں سروس روڈ پر تجاوزات قائم

0 255

جہلم: این ایچ اے اور موٹر وے پولیس کی سرپرستی میں سروس روڈ پر تجاوزات قائم، این ایچ اے انتظامیہ نے شہریوں کے مسائل سے لا تعلقی اختیار کر لی، شہریوں نے چیئرمین این ایچ اے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

جی ٹی روڈ جادہ، مجاہد آباد سروس روڈ پر تجاوزات مافیا نے قبضے قائم کر رکھے ہیں، بعض دکانداروں نے اشیاء کی فروخت کے لئے اپنے شو روم اور دیگر کارروبار سے وابستہ دکانداروں نے سروس روڈ پر سامان سجا کر سروس روڈ استعمال کرنا شروع رکھا ہے جس کی وجہ سے سروس روڈ استعمال کرنے والوں کے لئے مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹروے پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جی ٹی روڈ جادہ، مجاہد آباد اوور ہیڈ برج سے ملحقہ سروس روڈ پر مختلف کارروبار سے وابستہ دکانداروں نے مختلف کارروباری سامان سروس روڈ پر رکھ کر سروس روڈ عام ٹریفک کے لئے بند کر رکھی ہے۔

دوسری جانب نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سروس روڈ سمیت جی ٹی روڈ پرکھڑے ہونے والے گندے پانی کی وجہ سے جی ٹی روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے، شہریوں نے متعلقہ ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.