اونچا نام گندا نظام؛ اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے چائے خانہ سیل کر دیا، پنجاب بیکری کو بھاری جرمانہ

0 560

جہلم: اسسٹنٹ کمشنر محمد عامر، ڈی او انڈسٹری مرزا محمد سعید نے گندگی کے ماحول میں بیکری مصنوعات کی تیار ی پر بیکری مالک کو جرمانہ اور چائے خانہ سیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد عامر، ڈی او انڈسٹری مرزا محمد سعید نے دریائے جہلم کے سنگم پر واقع چائے خانہ کو بوجہ گندگی سر بمہر کر دیا جبکہ پنجاب بیکری میں صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر جرمانہ کر دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اور انتظامیہ کو چاہئے کہ روزانہ کی بنیاد پراشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کو چیک کریں اور مضر صحت ناقص اشیاء اور صفائی ستھرائی نہ رکھنے والے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں تا کہ شہریوں کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق اشیاء خوردونوش میسر آسکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.