برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ، مرغی کا گوشت شہریوں کی قوت خرید سے باہر

جہلم: برائلر مرغی اور شیور انڈوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ، مرغی کا گوشت شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوگیا۔
برائلر مرغی کا گوشت معہ پوٹ کلیجی 550 روپے کلو کر دیا گیا جو ایک ہفتے کے دوران سب سے زیادہ مہنگا ہوا ہے، شیور انڈے فی درجن 275 روپے فی درجن کے حساب فروخت کئے جا رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں انڈوں کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی لیکن دوبارہ سے شیور مرغی کا انڈہ اپنی پہلے والی قیمت کی جانب گامزن ہو چکا ہے۔
شہریوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کروائی جائے تا کہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں۔