کرسمس اور نیو ایئر پر بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر جہلم پولیس خراج تحسین کی مستحق ہے۔ شہری و سماجی حلقے

جہلم: شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی ، صحافی تنظیموں کے عمائدین نے کرسمس اور نیوائیر کے موقع پر فول پروف سیکورٹی اور بہترین انتظامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر فہداحمد کو خراج تحسین پیش کیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سیکیو رٹی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی انتھک محنت اور مسلسل رابطہ کاری کی وجہ سے کرسمس کی تقریبات اور نئے سال کے موقع پر بہترین و احسن انداز میں انتظامات کرنے پر انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے ۔ کرسمس کے موقع پر اور نئے سال کے آغاز پر ڈی پی او جہلم نے ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کروائے جس کیوجہ سے ضلع بھر میں کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔
شہری تنظیموں کے عمائدین نے بہترین انتظامات کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر فہد احمد اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈی پی او جہلم کی بہترین حکمت عملی کیوجہ سے عوام کا تحفظ یقینی ہوا ہے جس پر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیاہے۔