بجلی بل میں فیول ایڈ جسٹمنٹ سمیت 12 سے زائد ظالمانہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں۔ شہری حلقے

جہلم: بجلی بل میں فیول ایڈ جسٹمنٹ سمیت 12 سے زائد ظالمانہ ٹیکس کسی صورت صارفین کو قبول نہیں، بجلی بلوں میں ٹیکسز کو فی الفور ختم کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار شہری حلقوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا نئے سال کی آمد پر بجلی کی قیمتوں میں اچانک اضافہ عوام کو نیا تحفہ دینے کے مترادف ہے، مہنگائی کا طوفان امڈ آئے گا۔
عوام 2قت کی روٹی کھانے کے لیے مجبور ہیں پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے کارروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے، اوپر سے بجلی کے بلوں ، چینی گھی ، آٹے ، گوشت، دالوں، سبزیوں میں آئے روز اضافہ غریب عوام کے لیے وبال جان بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران اگر عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں تو بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکس ختم کریں، آٹا، گھی اور گیس سمیت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کریں تب جا کر عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف ملے گا، بجلی کے بل جمع کروانا عوام کے لیے ناممکن ہی نہیں بلکہ مشکل ہو چکا ہے ،یہی صورت حال رہی تو صارفین کے پاس یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگیاں مشکل ہو جائیں گے۔