پی ٹی آئی کا صفایا کرنے کا دعوی کرنے والوں کو وقت آنے پر حقیقت کا علم ہو جائے گا۔ فراز چوہدری

0 32

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کا صفایا کرنے کا دعوی کرنے والوں کو وقت آنے پر حقیقت کا علم ہو جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دورِ اقتدار میں ملک وقوم کا معیار بلند رکھنے کیلئے جو کارہائے نمایاں انجام د یے، ان خدمات کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ ضلع کچہری میں آئے ہوئے کارکنوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے امریکی سائفر اور نادیدہ قوتوں کو بے نقاب کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے، انہوں نے مواصلاتی نظام کو مختصر فاصلوں میں سمیٹ کرتاریخ کے اوراق تبدیل کر دیئے۔

چوہدری فراز حسین نے کہا کہ توانائی کے متعدد منصوبہ جات کو مکمل کرو اکے پاکستان اور پاکستانی قوم کو اندھیروں سے نجا ت دلائی، عمران خان کے خلاف سازشیں کرنے والے شرمندگی کی تصویر بن چکے ہیں اور آئندہ آنے والے انتخابات میں عمران خان 13 جماعتوں کا ملیا میٹ کر دیں گے۔ پوری پاکستانی قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کامیا ب حکمت عملی کے نتیجہ ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلوائی، اقتدار کی خاطر پارٹیاں بد لنے والے افراد کو آمدہ انتخابات میں اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پاکستانی قوم کے دلوں میں بستے ہیں یہی وجہ سے کہ عمران خان کی کال پر ہزاروں ، لاکھوں افراد لبیک کہتے ہوئے سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.