جہلم: قصابوں نے گائے، بکرے اور مرغی کے گوشت کے من مرضی کے نرخ وصول کرنے شروع کر دیئے

0 42

جہلم: شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں قصابوں نے گائے، بکرے اور مرغی کے گوشت کے من مرضی کے نرخ وصول کرنے شروع کر دیئے۔

قصابوں نے سرکاری نرخ ناموں کوبھی نظر انداز کر رکھا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور انتظامیہ صارفین کا تماشہ دیکھنے میں مصروف، شہری مہنگے داموں گوشت خریدنے پر مجبور ہیں۔

اس حوالے سے شہریوں نے بتایا ہے کہ بکرے اور گائے کے گوشت کے قصابوں نے اپنے اپنے نرخ مقرر کررکھے ہیں، سرکاری نرخ نامے صرف کھونٹی پر آویزاں کررکھے، لیکن گوشت کے نرخ اپنی من مرضی کے وصول کئے جاتے ہیں۔

شہریوں نے بتایا کہ انتظامیہ چیک اینڈ بیلنس رکھنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، قصابوں نے مادہ ، لاغر، بیمار، نیم مردہ جانوروں کو ذبحہ کرکے من مرضی کے نرخوں پر فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.