جہلم میں پی ٹی آئی کا ملک بچاؤ، الیکشن کراؤ اور مہنگائی کے خلاف احتجاج

0 23

جہلم: پاکستان تحریک انصاف نے ملک بچاؤ، الیکشن کراؤ اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کر دیا۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری فراز چوہدری کی قیادت میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، سول لائن سولجر پلازہ سے شروع ہونے والی ریلی شاندار چوک کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال ، ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد سمیت دیگر قائدین اور کارکنوں کی کثیرتعداد موجود تھی ، ریلی کے شرکاء ملک بچاؤ، الیکشن کراؤ کے نعرے بلند کرتے رہے۔

اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری فراز حسین چوہدری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر درج ہونے والے بے بنیاد جھوٹے ، من گھڑت مقدمات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ چیئر مین پی ٹی آئی اور دیگر قائدین پر مقدمات کی سازشوں کیخلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی مقدمات کی سازشوں کو عوام کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گے۔ عوام کو مہنگائی کے طوفان میں جکڑنے والوں کو الیکشن میں نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے عام انتخابات کروانے کیلئے اپنا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ حکومت کیلئے غیر آئینی راہیں ہموار کر نیوالوں کی سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں۔ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے بند کمروں میں کئے گئے تو بند کمروں میں ہونے والے فیصلوں پر سخت عوامی رد عمل آئے گا۔ ٹیکنو کریٹ حکومت کو عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ امپورٹڈ حکومت چاہتی ہے الیکشن نہ کروانے پڑیں چاہے ٹیکنو کریٹ حکومت بن جائے۔

انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا پنجاب پر قبضے کیلئے متحرک ہے۔ ملک دشمن عناصر کیخلاف چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر عوام بھر پور طاقت کامظاہرہ کرے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.