جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، ہلکی بارش سے زمینداروں کے چہروں پر بھی خوشی کے اثرات ظاہر ہو نے لگے۔
بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کی سپلائی معمول سے نیچے ہو کر صفر پر چلی گئی ہے، اس صورتحال سے صارفین گیس بالخصوص صبح اور شام کے اوقات میں گیس کی عدم دستیابی کیوجہ سے سخت پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے اور سوئی گیس صبح اور شام کے اوقات فراہم کی جائے تاکہ خواتین کو امور ِخانہ داری میں پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔