پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیراہتمام امتحانات اختتام پذیر، نقل مافیا کے تمام ہتھکنڈے ناکام

0 19

جہلم: گورنمنٹ گریجویٹ کالج آ ف کامرس بلال ٹاؤن جہلم میں پنجاب بورڈ آ ف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیراہتمام ڈی کام، ڈی اے ای اور ووکیشنل ڈپلومہ کے امتحانات اختتام پذیر ہو گئے، نقل مافیا کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج آ ف کامرس بلال ٹاؤن جہلم کے پرنسپل پروفیسر طارق عزیز اور پروفیسر حماد رضا نے بطور ریزیڈنٹ انسپکٹر اور ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹر فرائض سر انجام دیتے ہوئے نقل مافیا کی تمام سرگرمیوں کو ناکام بنا دیا۔

ان کی بروقت رپورٹ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بورڈ نے امتحانی عملہ کو تبدیل کر دیا۔ امتحان کے شاندار انعقاد پر عوامی حلقوں نے ادارہ کے پرنسپل اور امتحانی عملہ کو مبارکباد پیش کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.