ڈسٹرکٹ کمیٹی برائے بحالی خصوصی افراد جہلم کی جانب سے خصوصی افراد میں امدادی چیک اور ویل چیئر تقسیم

0 35

جہلم: ڈسٹرکٹ کمیٹی برائے بحالی خصوصی افراد جہلم کی جانب سے 13 خصوصی افراد میں 15 ہزار روپے فی کس کے حساب سے امدادی رقوم کے چیک اور ویل چیئر تقسیم کی گئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر صاحب دین نے امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے خصوصی افراد کو حکومت پنجاب کی طرف سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بتایا اور سرکاری طور پر ہر طرح کی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کسی سے کم نہیں ہیں اور معاشرے کے مساوی شہری ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی مالی امداد کا مقصد ان کے لیے معاون آلات اور چھوٹے کاروبار شروع کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کسی کی محتاجی کے بغیر معاشرے کا باعزت اور فعال شہری بن کہ زندگی گزار سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.