شدید سردی؛ جہلم میں گیس اور بجلی کی بد ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر

جہلم: شدید سردی کے موسم میں شہر اور گردونواح میں سوئی گیس اور بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، محکمہ سوئی گیس اور واپڈا احکام کی من مانیاں عروج پر، شہری سراپا احتجاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شدید سردی کے موسم میں جہلم شہر میں سوئی گیس اور بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سلسلہ جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں باغ محلہ، ٹویہ محلہ، شمالی محلہ میدان پاکستان، ریور روڈ، تحصیل روڈ، سول لائن مشین محلہ سمیت جادہ، کالا گجراں میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے تک پہنچ گیا۔
اسی طرح سوئی گیس 24 گھنٹے میں صرف دن میں دو ٹائم آتی ہے وہ بھی کم پریشر میں، شہریوں کو شدید سردی کے موسم میں پریشانی کا سامنا ہے، اس شدید سرد موسم میں بزرگوں اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد جب بجلی کی ترسیل بحال ہوتی ہے تو انتہائی زیادہ پاور ہونے کی وجہ سے باغ محلہ، ریور روڈ کے علاقوں میں گھریلوں استعمال کی بجلی استعمال کی اشیاء پاور زیادہ آنے الیکٹرونکس کی قیمتی اشیاء جلنے سے ہزاروں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا ہے۔
مذہبی، سماجی اور تاجر برادری نے کہا ہے اگر محکمہ سوئی گیس اور واپڈا حکام نے فی الفور نوٹس نہ لیا تو دونوں محکموں کے دفاتر کے سامنے پر امن احتجاج کیا جائے گا۔