پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن کر ابھری ہے۔ چوہدری فراز حسین

0 19

جہلم: چوہدری فراز حسین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن کر ابھری ہے۔ ملک کے طول عرض میں بسنے والے شہری چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری فراز حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ریاستی اداروں کے وقار کو بحال کرے گی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھر پور کام کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے عوام کے بنیادی مسائل حل کر کے دم لے گئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، چوہدری فراز حسین نے کہا کہ عمران خان کی محبت اور عوامی خدمت کی سیاست نے عوام کو ان کا گرویدہ بنا دیا ہے۔

چوہدری فراز حسین نے کہا کہ عمران خان کی سیاست نے روایتی سیاستدانوں کی جھوٹ و فریب کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں عوامی فلاح و بہبود کے بے شمار منصوبے لائے گئے جس سے غریب عوام کا معیار زندگی بلند ہوا اور غریب عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں فراہم ہوئیں۔ انہی منصوبوں میں سے ایک صحت کارڈ کا اولین منصوبہ ہے جسے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے بھی خوب سراہا اور اس منصوبے کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ آج غریب عوام اپنے علاج معالجہ کے سلسلے میں صحت کارڈ کی سہولت سے مستفید ہو رہی ہے۔ جو لوگ صحت کارڈ پر مفت علاج کروا چکے ہیں وہ تو عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کو سپورٹ کریں گے جبکہ جو اس منصوبے کی اہمیت کو جانتے ہیں وہ بھی پاکستان تحریک انصاف کو ہی کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.